اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی وفد کی زرداری ہاﺅس آمد، بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد زرداری ہاوس پہنچا،بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کے دوران نئی قانون سازی ،کے پی میں گورنر راج میں توسیع سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا،طارق فضل چودھری ،بلال اظہر کیانی ،نوید قمر اور شیری رحمن بھی موجود تھیں۔



















