جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے موجودہ صورتحال سے نکلنے کی خاطر ہر معاہدہ قابل قبول نہیں ،افزودہ یورینیم کی ایران سے بیرون ملک منتقلی تہران کےلئے واضح سرخ لکیر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہاایران ایسے اچھے، باعزت اور پائیدار معاہدے کا خواہاں ہے جو مکمل ضمانت دے مستقبل میں تنازع یا جنگ کا کوئی نیا دور شروع نہیں ہوگا،جوہری مواد پر ثالثوں کی بعض تجاویزقابل غور ہیں ، امریکی قیادت یقین دہانیوں پر عملدرآمد مکمل کرتی ہے تو اگلے ہی روز آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔