سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ


شین زین:(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے چین، روس ،امریکہ کے سربراہان مملکت کا سربراہی اجلاس تینوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی جو غیر معمولی اہمیت ، دور رس اثرات کی حامل ہے،تاریخی و سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی تقریب تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

وانگ یی نے چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون(اپیک) کے 33ویں اقتصادی رہنماوں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم اتفاق رائے حاصل ہوا، اجلاس کے بعد جاری ہونے والا ”امن کےلئے چین، روس ،امریکہ کے سربراہان مملکت کا اعلامیہ“ عالمی چیلنجز سے نمٹنے ،دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا،”یقیناً امن سربراہی اجلاس قرار دیا جا سکتا ہے“۔

چینی وزیر خارجہ نے کہاتینوں ممالک کے سربراہان نے عالمی صورتحال ،عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ،سربراہی اجلاس نے دنیا کو مثبت پیغام دیا، تاریخی ملاقات نے نئے دور میں بڑی طاقتوں کے درمیان روابط کےلئے نیا نمونہ قائم کیا۔

دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہاچین میں اپیک اجلاس ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون میں نئی بلندی ثابت ہوگا، اجلاس میں اپیک رہنماوں نے جامع، عملی ،بلند عزائم پر مبنی شین زین اعلامیہ منظور کیا گیا جو اپیک کے چائنہ ایئر کا سب سے اہم نتیجہ ،تنظیم کے تعاون میں نیا سنگ میل ہے،چینی صدر شی جن پنگ نے یکجہتی ،باہمی تعاون، وسعت اور انضمام، جدت اور ترقی کے جذبے کے ساتھ ساتھ جامع ترقی پر مبنی ایشیا بحرالکاہل برادری کے قیام پر زور دیا۔