ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی

منامہ:(مشرق نیوز)ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق زخمی ہونےوالے پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک،بحرینی کی حالت مستحکم ہے، دونوں ہسپتال میںزیر علاج ہیں،متاثرہ افراد کے تحفظ یا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر زخمیوں کی شناخت ،مقامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

ادھر پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی فوج کے الرفاع اور العوالی اڈوں پر میزائل ،ڈرون داغے، کارروائی ایرانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں ،امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی،حملوں کے دوران امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے 2ریڈار تباہ کردئیے۔