اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہاماضی کی پارلیمانی کمیٹیوں میں حکومت ،اپوزیشن کو یکساں نمائندگی دینے کی کوئی مثال موجود نہیں،پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو حکومتی موقف سے آگاہ کردیا ،پی ٹی آئی کے7اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
طارق فضل چودھری نے کہا انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کے حکومتی فارمولے پر پی ٹی آئی کا اعتراض قابل قبول نہیں،ماضی کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں کا ریکارڈ دیکھا ،نمائندگی کا فیصلہ پارلیمانی نشستوں کے تناسب سے ہی ہوگا۔
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار



















