عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ

راولپنڈی ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ کا اڈیالہ جیل میں مکمل طبی معائنہ کیاگیا۔

دونوں کے طبی معائنے کےلئے تشکیل دی گئی خصوصی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عارف اڈیالہ جیل پہنچے،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف نے جیل میں عمران،بشریٰ کا بلڈ پریشر، آنکھوں کا چیک اپ ،مکمل طبی معائنہ کیا،ڈاکٹر عارف کی آمد پر جیل ہسپتال کے طبی عملے کی جانب سے معاونت فراہم کی گئی۔

دریں اثناعمران،بشریٰ کی ملاقات کرا دی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق جیل کانفرنس روم میں کرائی گئی ملاقات40 منٹ تک جاری رہی۔

دوسری جانب190 ملین پاونڈز کیس میں عمران ،بشریٰ کی سزا کےخلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 نومبرکو سماعت کیلئے مقرر کر دیں،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ،جسٹس آصف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔