پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے اپنے مفادات کےلئے تضادات کی سیاست کی جارہی ،فوج کےخلاف نہیں، فوج دفاعی قوت ،قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے۔
پشاور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہامعیشت کہاں کھڑی ، برآمدات کی پوزیشن ،ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر ،مہنگائی کی شرح کیا ہے؟ خطے کے ممالک کےساتھ موازنہ کیا جائے، کہاں کھڑے ہیں؟ ذمہ دار کون ہے؟ سیاستدان کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، سیاست دان ایسے گھوڑے پر سوار کیے جاتے ہیں جس کا کنٹرول سیاست دان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا،کوئی بھی ملکی نظام سے مطمئن نہیں،لمبا عرصہ صوبوں کے اختیارات کی جنگ لڑی۔
امیر جے یوآئی نے کہاکے پی میںگورنر راج ،ایمرجنسی کی وجہ دہشتگردی ہے توکیا بلوچستان کے حالات ٹھیک ہیں، اپنے ایجنڈے کو تکمیل دینے کےلئے جعلی اسمبلیاں بنائی جارہی ہےں،تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن میں ہے،ڈمی اسمبلیاں عوام کی خدمت نہیں کرسکتیں۔
ڈمی اسمبلیاں خدمت نہیں کرسکتیں، مسائل کا حل شفاف الیکشن میں ہے،فضل الرحمن
















