9 مئی کیس ،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس

لاہور:(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی کی 9 مئی جلاو گھیراو کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اے ٹی سی جج منظر علی گل نے درخواست پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے اور مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔