صدر زرداری نے خیبر پختونخوا کے 5آرڈیننسز اور 12بلوں کی منظوری دیدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے 5آرڈیننسز اور 12بلوں کی منظوری دیدی۔

خیبر پختونخو سپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخو سپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ)، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ ،مراعات) ترمیمی آرڈیننس 2026 ،خیبر پختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سپیکر ،ڈپٹی سپیکر (تنخواہوں، الاﺅنسز ،مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔

آرکائیول میٹریل (تحفظ و برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026 ،پاکستان سٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 ، ایریا آف سٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026،سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026،ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 ، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 ودیگر بلوں کی منظوری دی گئی۔