وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں 5آرڈیننسز کی منظوری دےدی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں 5آرڈیننسز کی منظوری دےدی۔
صوبائی اسمبلی اختیارات، سپیکرو ڈپٹی سپیکرکی مراعات ،خصوصی اقدامات کے آرڈیننسز شامل ہیں،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی سمری کی منظوری دی ، صدرآصف زرداری کی جانب سے آرڈینسز جلد جاری کیے جائیں گے ۔


















