وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکمران بلوچستان کے عوام کو بااختیار بلدیاتی نظام، روزگار ، تعلیم دیں ،وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے، صوبے کے نوجوان حقوق کے حصول کےلئے جماعت اسلامی سے ملکر پرامن جمہوری و سیاسی مزاحمت کا راستہ اختیار کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق شہید گرانڈ میں حق دو بلوچستان کے عنوان سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ملک پرجاگیرداروں، وڈیروں، اسٹیبلشمنٹ ،خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتوں کا قبضہ ہے،29نومبر کو مینار پاکستان پرتاریخی جلسے میں پورا پنجاب اہل بلوچستان سے اظہار یکجہتی کرے گا،حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل کرے، مقامی گیس کی دریافت کے عمل میں تیزی لائی جائے اور ورچوئل پائپ لائن (Virtual Pipeline ) کے ذریعے گیس صوبے کے تمام علاقوں میں پہنچائی جائے، چمن سے سرحدی تجارت کھولی جائے ،ایران سے باضابطہ تجارت کو فروغ دیا جائے۔