بلاول بھٹو کیخلاف ریمارکس،خواجہ آصف نے ”ریڈ لائن عبور “ کرلی،پیپلز پارٹی

کراچی:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ”ریڈ لائن“ عبور کر لی ،بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ریمارکس ”ناقابل قبول“ ہیں۔

شیری رحمن ،شرمیلا فاروقی نے خواجہ آصف کی 19 نومبر کی پوسٹ پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاوزیر دفاع کی جانب سے پیپلز پارٹی ،قیادت، بلاول بھٹو زرداری پرتبصروں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے،خواجہ آصف نے ریڈ لائن عبور کر لی ،پیپلز پارٹی کی قیادت،جماعت کیخلاف تضحیک آمیز زبان بالخصوص چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ ریمارکس ناقابل قبول ہیں۔