پشاور:(بیورورپورٹ) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے سیاسی ماحول میں بڑھتی تلخی تشویشاک،مولانا صاحب! دشنام طرازی کے بغیر بھی سیاست کی جا سکتی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ ہارنے کا کوئی آپشن نہیں،گورنر راج پی ٹی آئی کی وجہ سے لگا، حالات ٹھیک ہوتے ہی ختم کر دیا جائےگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا بالکل میں وفاق کا نمائندہ ،صدر مملکت آصف زرداری کا نامزد کردہ ہوں،پی ٹی آئی رہنما فضل الرحمن کو گالیاں دیتے رہے اب مسیحا سمجھ رہے ہیں،ماضی میں دئیے گئے لقب پر معافی مانگیں،مولانا کے بغیر حکومت بنی ،چل بھی رہی ہے،فضل الرحمن کو کم از کم گالیاں نہیں نکالو ںگا، صوبے میں سزا ،جزا کاعمل یقینی بنانا ہے،وفاقی وزرا کے بلاول بھٹو زرداری کےخلاف بیانات مناسب نہیں، اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں،سیاسی رہنماو¿ں کو وضع داری ، بصیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،تلخیاں دور کرنے کےلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

















