بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
لاہور:(اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے عوام ہر لحاظ سے ظلم،ناانصافی کا شکار ،ایک طرف موجودہ حکمران ناجائز اور غیر آئینی طور پر اقتدار پر قابض ہیں تو دوسری طرف عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اقتدار کے پجاری آپس میں ملے ہوئے ہیں،عوامی مسائل کے حل کےلئے 22نومبر کوئٹہ ،29لاہور ،12دسمبر پشاور اور 20کو کراچی میں پاور شو کریں گے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاملک میں پٹرول ،آئی پی پیز ،گندم، ڈرگ، بنک مافیاز کی حکومت ،جماعت اسلامی کی جدوجہد سے 2کروڑ لوگوں کو پٹرول ،ڈیزل سستا مل رہاہے،میدان میں نہ نکلتے تو پٹرول مزید مہنگا ہوجاتا،بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،باپ صدر مملکت ،سینٹ کا چیئرمین ، ایک صوبے کی حکومت اوردوسرے صوبے کا گورنر پیپلز پارٹی کا،کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور اپنا میئر بنوایا مگر بلاول پھر بھی خوش نہیں۔



















