جہاں ہو وہیں رک جاو ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے جیلیں بھردیں گے،فضل الرحمن

پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے تم جہاں ہو وہیں رک جاو ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے جیلیں بھی بھردیں گے،مفتی محمود مرکز تجاوزات میں نہیں، آپ تجاوزات ہیں، اسٹیبلشمنٹ تجاوز ،سیاست میں مداخلت کرتی ہے، آپ کا ملکی سیاست سے کیا کام ؟ اپنے دائرے میں رہو، تم تجاوز،خیبرپختونخوا کے معدنی ذخائر چوری کرتے ہو،صرف چور کا نہیں مرکز بھی معلوم ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاانتقامی کاروائیاں شروع کرنےوالی قوتوں کا خواب پورا نہیں ہوگا،بہت تجربہ کار لوگ ،پشت پر 100سال سے زیادہ کی تاریخ ہے، نوجوانوں کےلئے اپنی تاریخ سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں،تاریخ کی حفاظت کریں گے،ڈروگے تو نہیں؟ تھکوگے تو نہیں ؟،اتنی بات کرتا ہوںہر کسی کو چھیڑو پر ہمیں مت چھیڑو،جان چھڑانا مشکل ہوجا ئے گا،اسلحہ ،ڈنڈے کی نہیں، سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔

امیر جے یوآئی نے کہاآپ کے پاس اسلحہ ،حکومتی طاقت بھی ہے لیکن نہتے ہاتھوں سے آپ کو شکست دیں گے،حکومت کو بنے اڑھائی سال ہو گئے ،منتیں کرتے رہے حکومت میں شامل ہوجائیں،کہتے رہے آپ کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی'صوبائی حکومت لے لیں،جعلی مینڈیٹ تسلیم کرنے اور حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا تو فائلیں کھولنے کی دھمکی دیتے ہیں،فائلیں آپ کے منہ پر ماریں گے جتنا زور لگا سکتے ہو، لگالو،سیسہ پلائی دیوار کی طرح رہیں گے۔