نیتن یاہو کی ایران کےخلاف مختصر فوجی کارروائی کےلئے کوششیں تیز


نیویارک:(بیورورپورٹ)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کےخلاف مختصر فوجی کارروائی کےلئے کوششیں تیز کر دیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دے رہا ہے ایران کےخلاف 4 سے 7 روزہ فضائی کارروائیوں میں اسرائیل کا ساتھ دیں۔

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے بھی واشنگٹن پر زور دیا ایران کی جوہری ،توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے،رپورٹ کے مطابق ایران کےخلاف دوبارہ جنگ چھڑنے سے اپوزیشن کی حکومت سازی کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں اور نیتن یاہو کی شمولیت پر مشتمل قومی یکجہتی کی حکومت بنانے کا دباو بڑھ سکتا ہے۔