اسلام آباد:(اپنے نمائندے سے)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے تکنیکی کمیٹیوں کی سطح کے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، حتمی ریلیف پیکیج کا اعلان 24 یا 25 نومبر کو وزیر اعظم اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات میں کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد رنگ لا رہی ہے، عوام کو ریلیف مل رہا ہے، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سید فراست شاہ، ضیاءالدین انصاری، عنایت اللہ خان ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے تکنیکی کمیٹیوں کی سطح کے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان تجاویز کے ڈرافٹس کا کام اور کمیٹیوں کی سطح کا مذاکرات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ جو معاہدے کا ڈرافٹ اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی کمیٹی کو دیا تھا، آج اس پر حتمی موقف سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو آگاہ کیا کہ ہمارا مسلسل احتجاج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تھا۔ ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے۔
مذاکرات مکمل ،ریلیف پیکیج کا اعلان وزیر اعظم ،نعیم الرحمن ملاقات میں ہوگا،لیاقت بلوچ
















