اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے 10اداروں میں کرپشن کاامکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا نیشنل رسک اسیسمنٹ آف کرپشن ولنرایبلٹیز کے تحت وفاقی اداروں کا جائزہ لیا گیا،مختلف اداروں کےساتھ ملکر جامع رپورٹ بنائی، رپورٹ کسی ادارے کےخلاف چارج شیٹ نہیں ،اصلاحات و بہتری کیلئے حفاظتی ، انتظامی اقدام ،مقصد وفاقی اداروں میں شفافیت، میرٹ ،بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، رپورٹ میں بدعنوانی کے امکانات کی نشاندہی کرکے روک تھام کیلئے اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے گئے۔
وزیر قانون نے کہاوزیراعظم شہبازشریف نے گڈ گورننس ،ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے متعدد اقدامات کا آغاز کیا، وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات ،انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کیلئے جامع قوی جائزہ مکمل کرلیا گیا،10اداروں پر تشویش کااظہار کیا گیا،10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ ہے،پاکستان کو آگے لےجانا ہے توڈیجیٹائزیشن کوآگے بڑھانا ہوگا ،پیپرلیس نظام لاگو کر دیااب بینکس پر توجہ ہے ،بدعنوانی ،لیکج یا اختیارات کا اندھا استعمال نظرنہیں آناچاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاعالمی ایجنسیز کے ساتھ بھی رپورٹ شیئرکی جائےگی، بہت سے مثبت کاموں میں تیزی لائی گئی ،بجلی شعبے میں 3 ہزار 500 ارب کی بچت متوقع ہے،درمیانے ،چھوٹے کاروباروں کو مالیاتی سپورٹ دینا ہوگی،ریاستیں محصولات سے چلتی ہیں،قرضوں اوربیرونی امداد سے نہیں،400کے قریب اصلاحاتی اقدامات پرعمل کیاجارہاہے۔
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
















