پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں ترقی دی گئی ، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔
عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ۔
پی سی بی کا کہنا ہے فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ۔
سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس و کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔
ویمن کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔



















