لاہور:(کرائم رپورٹر) قومی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنے پر خاتون افسر کو گرفتار کرکے پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا،حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج میں پیکا سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آ ر کے مطابق ملزمہ وفاقی محکمے میں اعلیٰ عہدیدار ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران واٹس ایپ گروپ میں لوگوں کو قومی اداروں کےخلاف بھڑکایا،موبائل فون میں واٹس ایپ چیٹ سے سکیورٹی ادارے کےخلاف تضحیک آمیز میسجز کی تصدیق ہوئی،آن لائن جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
قومی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والی خاتون افسر گرفتار



















