لاہور: ( ) چوہنگ میں گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔
آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی لپیٹ میں آکر 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افتخار، ثمینہ اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
لاہور: گھر میں آتشزدگی ، میاں، بیوی اور بیٹی جاں بحق

















