سابق چیف ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

لاہور: ( )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ۔

ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے کے متن میں کہا گیا حملے میں 3 افراد کانسٹیبل عامرعلی ،خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے، 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔


ایف آئی آر کے مطابق دستی بم گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا اور حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔