کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی :( ) پولیس نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد کورنگی پولیس نے صنعتی ایریا میں کارروائی کی جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائند شیخ ایوب عرف ایوب انصاری کو ساتھی احسن رضا سمیت گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان، دستی بم و اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد احسن بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے گئے اہداف کے موبائل نمبرز و یگر شناختی علامات نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کو فراہم کرتا تھا اور پھر ایوب انصاری فراہم کردہ معلومات کے ذریعے اہداف کو ٹارگٹ کرتا تھا۔