گلگت:(مشرق نیوز)چلاس میں مسافر بس کھائی میں جاگری،20افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں گری،اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا،20 مسافر دم توڑ گئے ،متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر نے حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
چلاس، مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق،متعدد زخمی



















