مظفر آباد (مشرق نیوز) آزاد کشمیرمیں بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب ہو گئی۔ آزادکشمیرمیں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث فسادی جتھے(کالعدم کمیٹی) کی حقیقت مسلسل بے نقاب ہو رہی ہے۔ آزادکشمیرمیں سرگرم فسادی جتھے اوربیرونی سرپرستوں کے گٹھ جوڑ سے شرپسندوں کو دہشت گردی کیلئے اسلحہ اور مالی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری بھی16ستمبر2026کی پریس کانفرنس میں فسادی جتھے کو اسلحہ سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کوبے نقاب کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں عام انتخابات کے بعد محاذ آرائی کا مطلوبہ مقصد مسلح گروہ کی گرفتاری سے مکمل طورپرواضح ہوگیا ہے۔
بھارتی سرپرستی میں سرگرم فسادی جتھے کے خلاف دہشت گردی اورتخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد کئی بارسامنے آچکے ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں آزادکشمیر کے لوگوں کوعوامی حقوق کے نام پرگمراہ کرکے بدامنی پھیلانا ہی فسادی جتھے کا بنیادی مقصد ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے باشعورعوام نے فسادی جتھے اوراس کے مذموم ایجنڈے کو یکسرمسترد کردیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں دہشتگردی اورشرپسندی میں ملوث فسادی جتھے کی حقیقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام پر آشکار ہورہی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے عوام کا فسادی جتھے پرتنقید کرتے ہوئے کہناہے کہ پچھلے تین چار ماہ سے ریاست کا ماحول خراب کرنے والے فسادی جتھےکو عوام نے مکمل طورپرمسترد کردیا۔ انتشاری ٹولے نے اپنے اسٹیجز سے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ فسادی جتھے نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے عام عوام کو استعمال کیا اور بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیلا۔ یہ انتشاری ٹولہ غیر ملکی ایجنڈے اور فارن فنڈنگ پر کام کر رہا ہے جسے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام نے پہچان لیا ہے۔ آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آئین سازی کی مخالفت اور ذاتی مفادات کی خاطر انتشار پھیلانے والے اس گروہ کی حقیقت سب کے سامنے آچکی ہے۔



















