اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کیلئے نئی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدر مملکت اجلاس طلب کریں گے جو 24 دسمبر تک جاری رہیگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کیلئے نئی سمری ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدرمملکت اجلاس طلب کریں گے جو 24 دسمبر تک جاری رہے گا ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی ،تمام جماعتوں کی قانون سازی کے عمل میںشمولیت یقینی بنانے کی کوشش کی جائیگی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، تمام جماعتوں کو قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں ماحول کو سازگار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی یکساں ذمہ داری ہے۔



















