مردان: چوکی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 2 زخمی

مردان: ( ) پولیس چوکی پر فائرنگ سے اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے شہر مردان کی تحصیل تخت بھائی آثار قدیمہ میں پولیس چوکی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عمر نبی شہید ہوگیا ، 2 اہلکار کانسٹیبل فیاض اور کانسٹیبل شبیر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہید کانسٹیبل عمر نبی کا تعلق علاقہ کوند خوڑ سے ہے، نعش و زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا گیا ۔