پولیس اہلکاروں کے قتل کاٹاسک افغانستان میں ملا،گرفتار ملزم کاانکشاف

لاہور:(کرائم رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی ملوث،قتل کاٹاسک افغانستان میں ملا،گرفتار ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے کہا دھماکہ خیز مواد کے غلط مقدمے میں ملوث کرنے کابہت غصہ تھا،جیل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے روف گجر سے ملاقات ہوئی، روف گجر نے 6 لاکھ رشوت دیکر ضمانت کرائی،رہا کروا کر افغانستان کے علاقے خراسان بھجوا یاگیا۔

ملزم نے انکشاف کیا افغانستان میں 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک ملا،عاصم نامی شخص سے ملاقات ہوئی جس نے پولیس اہلکاروں کے قتل ٹاسک دیا اور ٹاسک پورا کرنے پر افغانستان میں نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق ملزم نے کہااکیلے ہی کارروائیاں کیں، بھائی کا کوئی تعلق نہیں، موٹر سائیکل شادباغ لاہور سے چھینی، نمبر تبدیل کرکے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔