رحیم یارخان : ( ) پولیس کی جوابی کارروائی میں اہلکاروں پرحملے کا مرکزی ملزم بشیرشرماراگیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچے کے علاقے کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار کو پہنچا، بشیر شر پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکاکہنا ہے واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پولیس آپریشن میں اہلکاروں پرحملے کا مرکزی ملزم بشیرشرماراگیا



















