لاہور: (کرائم رپورٹر)پنجاب میں دفعہ 144نافذ ،حکومت نے جلسے ،جلسوں،ریلیوں پر پابندی کردی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق سوموار 25نومبر تک ہو گا،دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاسکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں ۔
پنجاب ،دفعہ 144نافذ ،جلسے ،جلسوں،ریلیوں پر پابندی



















