چنیوٹ،حساس ادارے پرحملے ،50افراد کا قاتل ساتھی سمیت مقابلے میں ہلاک

لاہور،چینوٹ (کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بڑی کارروائی ،فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پرحملے سمیت 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی ،فائرنگ کے تبادلے میں مار گئے،سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقرر تھی، غضنفر ندیم 2011 سے مفرور ،مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہامذہبی منافرت پر مبنی دہشتگردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا ، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود ، جدید اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا،غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا ،سی ٹی ڈی نے کہاغضنفر ندیم کی ہلاکت سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی متوقع ہے ، سی ٹی ڈی پنجاب محفوظ معاشرے کےلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔