اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلئے جامع سکیورٹی فریم ورک تیار ،وفاقی ، صوبائی و ضلعی سطح پر الگ الگ سیل قائم کردئیے گئے۔
دستاویز کے مطابق سکیورٹی فریم ورک کے تحت وفاقی سطح پر غیر ملکی سیل وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا،صوبوں کی سطح پر صوبائی غیر ملکی سکیورٹی سیل ذمے داریاں سرانجام دیں گے،اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں، مقامی سطح پر حفاظتی انتظامات کےلئے ڈسٹرکٹ فارنرز سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلئے پولیس ، ایس پی یو اور ایس ایس یو سکیورٹی ذمے داریاں انجام دیں گے،غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کےلئے مسلح افواج کو بلایا جا سکے گا، غیر ملکیو ں کی سرپرستی کرنےوالے سرکا ری ادارے سکیورٹی انتظامات کےلئے فوکل پرسن نامزد کریں گے،علاوہ ازیں سیاحوں وغیر ملکی صحافیوں کے سکیورٹی انتظامات محکمہ سیاحت کی ذمے داری ہوگی، محکمہ سیاحت ، غیر ملکی سفارتکاروں،سیا حوں، صحافیوں، طلبہ، کھلاڑیوں اور مذہبی زائرین کی سکیورٹی کی نگرانی کرے گا۔
غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلئے جامع سکیورٹی فریم ورک تیار ،الگ الگ سیل قائم



















