لاہور :(سپیشل رپورٹر) وزیر داخلہ محسن نقوی نے سادگی ،کفایت شعاری کی بہترین مثال قائم کردی،لاہور سے دبئی جانے کےلئے خصوصی طیارے کی بجائے عام مسافر پرواز میں اکانومی کلاس کا انتخاب کیا۔
محسن نقوی دوران پرواز عام مسافروں کےساتھ گھل مل گئے، وزیر داخلہ کو اپنے درمیان دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے،تصاویر بھی بنوائیں۔
مسافروں نے کہاکفایت شعاری محض دعوﺅں ،اعلانات نہیں ،عملی اقدامات سے نظر آتی ہے ،تمام حکومتی شخصیات کو بھی عام پروازوں میں سفر کرنا چاہیے تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے،عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شاہانہ سفری انتظامات کی بجائے فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہئے۔
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر



















