اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یو آئی نے کہاہے پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر غیر قانونی طور پر نظر بند کر دیا۔
ترجمان اسلم غوری نے کہافضل الرحمن کورحیم یارخان کے قریب سے حراست میں لےکر ملتان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا،عبدالغفور حیدری ،مولانا امجد خان بھی غیر اعلانیہ پنجاب پولیس کی زیر حراست ہیں، پنجاب حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرح حقائق چھپانے ،قوم کو گمراہ کرنے کا راستہ اختیار کیا، پنجاب حکومت فوری طور پر فضل الرحمن اور تمام گرفتار قائدین ،کارکنوں کو رہا کرے۔
اسلم غوری نے کہاکیا ملک میں سویلین مارشل لا نافذ ہے ،سیاسی جماعتیں جلسے جلوس بھی نہیں کر سکتیں؟ پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماو¿ں کی تقاریر بلیک آوٹ ،جلسے جلوسوں پر پابندی جمہوری دعوﺅں کی نفی ہے، صوبوں کے درمیان تفریق کا کھیل کھیلنے کی بجائے حکومت واضح کرے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی ہے، ملک کو سیاسی تصادم ،اشتعال کی طرف دھکیلنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، کارکن عزم ،حوصلے بلند رکھیں اور قیادت پر اعتماد برقرار رکھیں،سیاہ رات کا جلد خاتمہ ہوگا۔



















