لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے فضل الرحمن کوگرفتار نہیں کیا گیا، اپنی مرضی سے ہر جگہ گھوم پھر رہے تھے، اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے مولانا سے بھی منی ٹریل لے۔
پریس کانفرنس میں رانا سکندر حیات نے کہاپنجاب کا امن تباہ کرنے کی باتیں افسوسناک ہیں، کونسا مذہب احتجاج کے نام پر لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے؟،آپ کا گھر افغان شہری کے نام پر تھا، بتائیں افغانستان کاامان کون ہے؟، دعویٰ کیاگیا ملک جام کردیں گے، کدھر گئے آپ کے لوگ؟،فضل الرحمن کو آمدن کے ذرائع عوام کے سامنے رکھیں ،کبھی انسداد پولیو،حصول تعلیم کےلئے تو تحریک نہیں چلائی۔
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات



















