فیصل آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کے حق ،سندھ کی تقسیم کےخلاف ہے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاکوشش ہے تمام ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے، پارلیمنٹ میں صوبوں کے معاملے پر بحث ہونی چاہئے، تمام جماعتوں کا نقطہ نظر سامنے آنے کے بعد مشترکہ موقف تلاش کیا جائے،ریفرنڈم سے مراد عوام سے رہنمائی لینا ہے، عوام سے رہنمائی لینے میں کوئی حرج نہیں تاہم ریفرنڈم کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے ہونا چاہئے،اتفاق رائے سے کیے جانے والے فیصلے ہی دیرپا ہوتے ہیں، تمام مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہادہشتگردی ملک کے وجود کےلئے خطرہ ہے، جنگ میں تمام جماعتوں کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، فضل الرحمن بڑے سینئر سیاستدان ہیں تاہم شہدا پربات نامناسب تھی، شہدا قوم کے محسن ہیں،سعد رفیق کی اپنی ایک رائے ہے، کوئی سیاسی دھڑا یا جماعت نہیں بنا رہے،کسی کو ٹرائل کے بعد سزا ہوئی ہے تو سیاسی قیدی نہیں کہا جا سکتا، نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں۔



















