پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی زمین پر واپسی کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی زمین پر واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔

خلائی سٹیشن تیانگونگ میں خلابازوں کے درمیان ذمہ داریوں کی منتقلی تقریب ہوئی،ذیشان علی شین ژو 23 کے خلابازوں کے ہمراہ زمین پر واپس آئیں گے،شین ژو 23 کے خلاباز ژو یانگ ژو مزید 6ماہ خلائی سٹیشن میں قیام کریں گے۔

چینی خلائی ایجنسی نے کہازمین پر واپس آنے والے تینوں خلابازوں نے تمام مقررہ سائنسی و تکنیکی کام مکمل کرلیے ،واپسی کے مشن کی کمان ژانگ ژی یوان کریں گے،تینوں خلابازخلائی جہاز کے ذریعے شمالی چین کے ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اتریں گے۔