شہبازشریف فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی، عوامی پذیرائی سے مطمئن


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کی کامیابی ،عوامی پذیرائی سے مطمئن،سکیم کے تحت ٹوکنز کے استعمال کی مجموعی تعداد 10 کروڑ کا سنگ میل عبور کر گئی۔

شہبازشریف نے کہاسکیم سے مستفید ہونےوالے انفرادی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے متجاوز ،52 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ،روزانہ اوسطاً ڈیڑھ لاکھ نئے صارفین کی رجسٹریشن عوامی اعتماد ،حکومتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے ،وسائل شفاف و مو¿ثر انداز میں مستحقین تک پہنچانے کےلئے وفاقی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے ،وزارتیں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہامشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کےلئے ستمبر میں فیول سبسڈی سکیم شروع کی گئی،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،وزارتوں،متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے سکیم پر موثر عملدرآمد ممکن ہوا ،عوامی فلاح و بہبود ،معاشی مشکلات میں کمی ترجیحات میں شامل ، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی سکیم پر عملدرآمد کے دوران شفافیت، موثر نگرانی ،عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مستفید ہونے والے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد فائدہ اٹھا سکیں۔