تہران: (مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکی بحری ناکہ بندی توڑ دی ،شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا امریکہ کی جانب سے شرائط تسلیم کیے جانے تک خلیج فارس میں آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولیں گے،آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی بحری افواج کا مقدس ،غیر متزلزل مشن ،اقدام کو عوام ،قیادت کی حمایت حاصل ہے،علاقائی پانیوں میں جہاز رانی پر ایران کے مسلسل کنٹرول نے امریکی فوج کی کمزوری اور بے بسی کو بے نقاب کردیا ۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے کہاایران کی طاقتور بحریہ و مسلح افواج کی دیگر شاخیں عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں، آبنائے ہرمز ، بحیرہ عمان میں دشمن کی کمزوری ،مایوسی واضح ہوچکی ،دشمن کو سمندر میں بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا امریکہ کی بحری ناکہ بندی توڑ دی ،دشمن حقیقت سے آگاہ ہے،امریکی ناکہ بندی میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکیں،ناکہ بندی کا لفظ دشمن کی لغت سے ہمیشہ کےلئے مٹا دیا جائے گا جب تک دشمن ایرانی قوم کی طاقت تسلیم نہیں کرلیتا آبنائے ہرمز بند رہے گی،دشمن کو عظیم ، قابل فخر ایرانی قوم کا احترام کرنا ہوگا۔



















