جنیوا (مشرق نیوز)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف ، وقار ملنا چاہیے۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیل قبضہ ختم کرے،دو ریاستی حل کے تحت غزہ ،مغربی کنارے فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ ہیں، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،عالمی برادری غزہ میں مزید تشدد ،تباہی روکنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائے۔
انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہااسرائیلی بستیوں کی توسیع ،فلسطینیوں کی بے دخلی بند ہونی چاہیے، مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں زمینوں پر قبضے ،انہدامی کارروائیاں بھی روکی جائیں،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت سے ہی ممکن ہے۔



















