ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ن لیگ ملک کی سب سے بڑی جماعت ،اپنا منشور اور پالیسی ہے، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کے اہم معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لےکرسب کو متفق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،پارٹی کے دیگر رہنما وقت آنے پر پالیسی واضح کریں گے،آپ اپنا کام کریں، ہمارے بارے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں،ن لیگی قیادت کوئی متفقہ فیصلہ کرے گی تو سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔