پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ


کراچی: (بیورورپورٹ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ،ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

پی اے اے میں ادارہ جاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایس اے پی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے سے ادارے کے آپریشنز اور انتظامی نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی،نظام کے نفاذ سے آپریشنل کارکردگی، شفافیت ،گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہے۔

ایس اے پی سسٹم کے ذریعے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں معلومات کے مربوط انتظام اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلوں کو فروغ دیا جائے گا،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے پر ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی سربراہی میں دستخط کئے گئے،تقریب میں EY، SAP اور لائسنس پارٹنر کمپنی کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔