موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ

کراچی: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کےلئے بڑا خطرہ ہے ،چیلنج سے نمٹنے کےلئے تمام متعلقہ اداروں، وفاقی ،صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل،چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مشترکہ حکمت عملی ،مربوط اقدامات کی ضرورت ،وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ جنگ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں۔

قبل ازیں سیلانی ابن آدم آئی ٹی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہارواں مالی سال فری لانسر نے 760ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا،حکومت کا کام ایکو سسٹم مہیا کرنا ہے ،بجٹ میں سیکٹر کو ریلیف دیا گیا، آئی ایم ایف کے چنگل میں رہ کر بھی شعبے کو ریلیف دیا،فری لانسرز کے اکاﺅنٹ کےلئے اب سٹیٹ بینک کی اجازت کی ضرورت نہیں رہی، بینکوں میں فری لانسنگ کی رقوم لانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ،ادائیگیوں کا ڈیجیٹل نظام تیزی سے مضبوط ہو رہا ہے۔