کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق

کوئٹہ،کوہلو،ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)کوہلو میں11مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان میں سابق ڈی ایس پی کے گھر پر دستی بم حملہ، بھتیجا جاں بحق، بیٹوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمالنگ کوئلہ کانوں میں کام کرنےوالے مزدور 2پک اپ گاڑیوں میں سوار ہوکر ضلع دکی جارہے تھے جنڈران تحصیل کے علاقے ہوسڑی میں مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور قریبی پہاڑی علاقے میں لےجاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا،لاشیں برآمد کرلی گئیں،مرنے والوں کاتعلق دکی ،سنجاوی ضلع زیارت،افغانستان سے ہے۔

صدر،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ بلوچستان،وزیر داخلہ محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا بدترین سفاکیت ہے،درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی نواحی تحصیل پہاڑپور کے علاقے خوشرانہ میں سابق ڈی ایس پی کی بیٹھک پر دستی بم حملے میں نوجوان بھتیجا جاں بحق،2بیٹوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے،مرحوم سابق ڈی ایس پی کفایت کے بیٹے اور بھتیجے کھانا کھا رہے تھے،دہشتگردوں نے دستی بم پھینک دیا،ثاقب بلوچ شہید ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔