حوثی سیاسی روڈمیپ پر رضامند ہوجائیں تو جنگ فوری ختم ہوسکتی ہے، سعودی اتحاد

ریاض:(مشرق نیوز)سعودی اتحاد نے کہاہے حوثی امن کیلئے سیاسی روڈمیپ پر رضامند ہوجائیں تو جنگ فوری ختم ہوسکتی ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کےلئے ضرورت پڑنے تک فوجی دباو برقرار رکھیں گے،عدن ریڈ لائن ،تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، سعودی عرب کو میزائل شکن میزائلوں کی کمی کا سامنا نہیں، اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،یمنی فوج نے کمانڈ کے نظام میں خامیوں کا اعتراف کیا ،امید ہے خامیوں کو دور کیا جائے گا۔