اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی،صوبے میںقیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاآخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی،دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کےلئے قومی اتفاق رائے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ،ملک بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی،دونوں رہنماﺅں نے باہمی ہم آہنگی ،رابطہ کاری پر اتفاق کیا ۔



















