عارفوالا‘کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘بیٹاوالد کے سامنے قتل

عارف والا:(لیڈر نیوز)عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر 12ویں جماعت کا طالب علم کو والد کے سامنے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ایئر کا طالب علم ابو طلحہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی عارفوالا حافظ خضر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مقتول ابو طلحہ کے والد نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کا کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم نے میری آنکھوں کے سامنے میرے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابو طلحہ گزشتہ شام آئل ایجنسی میں بیٹھے تھا جب ملزمان نے حملہ کیا۔حافظ خضر نے کہا کہ ابو طلحہ کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


#Pakistan #Arifwala #student was killed in front of his father #altercation during a cricket match