واشنگٹن،لندن:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکہ نے روسی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خزانہ نے کہا روسی تیل پر پابندیوں کی چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی، عارضی اقدام کا مقصد جنگ کے دوران عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام کو فروغ دینا ہے،روسی حکومت کو کوئی نمایاں مالی فائدہ نہیں پہنچے گا،ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل وگیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچادی۔
دوسری جانب برطانوی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ،بھارت ، چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئیں،مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال ،آبنائے ہرمز بند ہونے سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ،تیل برآمدات پر ٹیکس سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر غیر متوقع فائدہ ہو رہا ہے۔
امریکہ نے روسی تیل پر پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لیں



















