یوکرین نے خلیجی ممالک کو دفاعی نظام میں مدد کی پیشکش کردی


کیف :(مشرق نیوز)یوکرین نے خلیجی ممالک کو دفاعی نظام میں مدد کی پیشکش کردی۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہایوکرین خلیجی ممالک میں اپنے ماہرین تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ایران کے ڈرونز ،میزائلوں کےخلاف دفاع میں مدد فراہم کی جا سکے،وزرا ،فوجی کمانڈروں کےساتھ مشورے کے بعد خلیجی ممالک کی مدد کےلئے منصوبہ تیار کرلیا، یوکرین کی حفاظت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،یوکرین زندگیوں کے تحفظ و خطے میں حالات کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔