ایرانی حملو ں میں3افراد جاں بحق،ملکی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دینگے، امارات
ابوظہبی،دوحہ:(مشرق نیوز)امارات نے پالیسی پیغام میں واضح کر دیا ملکی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔
وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میںکہاایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ ،اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، فوجی حل ممکن نہیں، کشیدگی خطے کو نقصان پہنچائے گی،ایرانی حملوں پر تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا۔
عسکری حکام نے کہا عرب امارات حالت جنگ میں ہے،مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں،خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سنائی دینے والی آوازیں میزائل انٹر سیپشن کا نتیجہ تھیں۔
ترجمان وزارت دفاع نے کہا 174 بیلسٹک ایرانی میزائل میں سے 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے،نقصان میزائل یا ڈرون لگنے سے نہیں ملبہ گرنے سے ہوا،ملکی سرزمین پر کوئی بھی میزائل براہ براست نہیں گرا ،ڈیفنس سسٹم نے تمام میزائل ،ڈرونزکو بروقت روکا، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، اپنی سرزمین کا ہر صورت دفاع کرینگے،689ایرانی ڈرونز میں سے 645 کو روکا گیا، 44 اماراتی حدود میں پہنچے، 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے، حملوں میں 3 افراد ہلاک، 68 زخمی ہوئے، بعض شہری و رہائشی علاقوں میں نقصان پہنچا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ایران نے قطر میں میزائل حملوں سے پہلے مطلع نہیں کیا ،ایران نے صرف فوجی تنصیبات نہیں ،پورے قطر میں حملے کیے، حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ایران کےساتھ فی الحال کوئی رابطہ نہیں ،قطر کی حدود میں داخل ہونےوالے ایرانی جہاز کو تنبیہ کے بعد گرایا گیا،دعویٰ غلط ہے خلیجی ممالک پر دباو¿ ڈالنے سے مذاکرات میں واپسی ہوجائےگی،فضائی حدود بند ہونے سے 8 ہزار افراد قطر میں پھنسے ، حالات بہتر ہونے تک تمام افراد کی میزبانی کریں گے۔



















